حیدرآباد،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے اسی طرح کی افراتفری پھیلے گی جس طرح نوٹ بندی سے ہوئی تھی۔حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ انہیں پتہ نہیں کہ نیا ٹیکس نظام کس حد تک منظم طور پر لاگو کیا جا سکے گا۔اویسی نے کہا کہ حکومت جلدبازی کر رہی ہے،مجھے لگتا ہے کہ اس سے افراتفری ہوگی۔جب نوٹ بندی کی گئی تھی تو اس سے افراتفری ہوئی تھی کیونکہ کوئی صحیح منصوبہ بندی نہیں بنائی گئی تھی۔اس بار بھی، حکومت جلدی کر رہی ہے اور اس سے افراتفری ہوگی۔